کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آج بھی گرمی کا راج برقرار ہے، پارہ 43 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شدید گرمی میں ہیٹ ویو کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔
شہرقائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بند ہو گئیں جبکہ شہر میں جھلسا دینے والی شمالی مغربی ہواؤں کا راج ہے، گرم ہواوں کی باعث لو لگنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ آج 41 سے 43 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ گرمی کی شدید لہر کے باعث شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم ہے، رمضان کے پہلے ہی ہفتے میں گرمی نے شہریوں کو بیزار کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 دن تک برقرار رہے گی۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔