کراچی :گولیمار میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

Last Updated On 20 May,2018 03:40 pm

کراچی (دنیا نیوز ) رینجرز نے خفیہ اطلاع پر گولیمار میں کارروائی کر تے ہوئے لیاری گینگ وار کے شرپسندوں کا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔

رینجرز نے کراچی کے علاقے گولیمار ولی محمد گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ نے شہر میں دہشتگردی پھیلانے کے لئے استعمال کرنا تھا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز اور اس کے 12 عدد میگزین شامل ہیں، کارروائی میں دو آوان بم اور 25 سو سے زائد گولیا ں بھی برآمد کی گئیں۔