کراچی میں لوڈشیڈنگ ایک بار پھر عروج پر

Last Updated On 20 May,2018 10:35 am

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں ایک بار پھر سے لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، فالٹ دور کرنے کے نام پر عوام کو مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے۔

کراچی میں سحر اور افطار کے اوقات میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ سپلائی لائن میں فالٹ کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں تعطل آ رہا ہے اوراس کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔