کراچی (دنیا نیوز ) کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مزید تین دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 3 روز کی مہلت مانگی گئی تھی جس میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تین روز کے بعد آج دوبارہ تین روز کی مہلت طلب کی گئی ہے جس میں شہر کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔