لاہور (دنیا نیوز ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج نیب آفس لاہور میں پیش ہوں گے۔ انہیں رائیونڈ تا جاتی امرا روڈ کی تعمیر میں ضلع کونسل کے فنڈز کے غیر قانونی استعمال پر طلب کیا گیا ہے۔
اس سلسلے مں معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ آج میاں نواز شریف پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔