لاہور (روزنامہ دنیا ) فلمسٹار لیلیٰ نے ایک بار پھر میرا کیخلاف اپنے حق کی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا اور 15 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس نہ کر نے پر میرا کیخلاف چیف جسٹس آ ف پاکستان کو درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔
لیلیٰ نے اس حوالے سے بتایا میرا اب پاکستان سے امریکہ فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں سپریم کورٹ میں درخواست دوں گی اور مطالبہ کروں گی جب تک وہ میرے پیسے نہیں دیتی اس وقت تک میرا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔