فلم کی کہانی اورڈائیلاگ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے: حمائمہ ملک

Last Updated On 21 June,2018 02:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی اور میوزک کے ساتھ ساتھ ڈائیلاگز پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کیلئے اگرسرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے۔ ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ایسی بے شمارمثالیں موجود ہیں۔ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ اگرڈائیلاگ پربھی تھوڑی سی توجہ دی جائے توپھرایک یا دوہفتے نہیں بلکہ برسوں تک لوگوں کے زہنوں میں رہتی ہے۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ ہمارے ہاں اس وقت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اورفنکاروں کی پرفارمنس بھی بہت جاندارہے لیکن فلم کی کہانی اورڈائیلاگ پرابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اوربھارت کی بہت سی فلمیں ایسی ہیں، جن کے ڈائیلاگز ہمیں آج بھی یاد ہیں۔ بہت سے مزاحیہ ڈرامے ان ڈائیلاگز پربن چکے ہیں جس سے ایک ڈائیلاگ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک بات پاکستانی فلموں کی ہے تواس وقت ہمارے ہاں جدید طرز کے سینما گھربن چکے ہیں اوران کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ دوسری جانب نوجوان فلم میکرز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بہت ہی اچھی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں لیکن ان میں کہانی اورڈائیلاگ کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
۔