جھانوی کپور کی پہلی ہی فلم 100 کروڑ کمانے میں کامیاب

Last Updated On 02 August,2018 05:23 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ دنیا بھر سے 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

سری دیوی نے ایک عرصے تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور اب ان کی بیٹی جھانوی کپور بھی اپنی ماں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے فلم نگری میں داخل ہوئیں اور اپنی پہلی ہی فلم ’دھڑک‘ کے ذریعے دنیا بھر سے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے دیگر اداکاراؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوراور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کی ڈیبیو فلم ’’دھڑک‘‘ سے لوگوں کو کافی اُمیدیں وابستہ تھیں اور دونوں اداکاروں نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا بلکہ اچھی کہانی کے ساتھ بہترین اداکاری کی وجہ ہے کہ فلم نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔