نیوجرسی (نیٹ نیوز ) ٹی وی کی معروف اداکارہ ڈینیلی سٹیب نے شادی کے تین ماہ بعد ہی شوہر سے طلاق لے لی۔ دونوں کے درمیان معمولی جھگڑوں کی باتیں میڈیا میں عام تھیں مگر نوبت طلاق تک آ جائے گی اس کا کسی کو اندازہ نہیں تھا۔
اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ڈینیلی کے شوہر مارٹی کیفری نے 14 اگست کو نیوجرسی کی عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کی تھی جس سے پہلے انہوں نے ڈینیلی سے معاملات حل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن جب تنازعات حل نہ ہوئے تو نوبت طلاق تک آگئی۔
معلوم ہوا ہے کہ 12 اگست کی رات کیفری کے گھر سے پولیس سٹیشن کال بھی کی گئی تھی جس سے پہلے دونوں میں خاصا جھگڑا ہوا تھا اور کیفری نے گھر میں لگی ہوئی دونوں کی ایک ساتھ بنی متعدد تصاویر کو پھاڑ ڈالا تھا۔
ڈینیلی سٹیب اور مارٹی کیفری نے رواں سال 5 مئی کو ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی بنایا تھا اور دونوں کے تمام دوستوں نے شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے دونوں کی لمبی عمر کی دعا کی تھی۔