گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

Last Updated On 03 September,2018 04:49 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا۔

ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد پر جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے احتجاج کیا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی چپ نہ رہیں اور اپنی ٹویٹ میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کے مرتکب گیرٹ ورلڈرز کو پھانسی دینے کامطالبہ کیا۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ٹوئٹ پر گیرٹ ورلڈرز کے حامیوں کی جانب سے سخت واویلا کیا گیا اور انہیں تشدد پھیلانے کا مرتکب قراردیتے ہوئے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رابی پیرزادہ کے خلاف جاری مہم کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا۔

 

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگنے کی اطلاع اپنےدیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیتے ہوئے کہا میں نے یہ ٹوئٹس عشق رسول ﷺ میں کی تھیں جس کی مجھے یہ سزا ملی لیکن مجھے اکاؤنٹ معطل ہونے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ خود پر فخر ہے کہ میں نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی۔