شوکت خانم ہسپتال فنڈریزنگ، صنم ماروی امریکہ میں‌ آواز کا جادو جگائیں‌ گی

Last Updated On 04 September,2018 01:23 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی امریکہ میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈریزنگ میں حصہ لیں گی، انہیں کینسر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دعوت دی گئی ہے۔

صنم مارویاگلے ماہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اپنے سر بکھیر کر شائقین کو محظوظ کریں گی۔ بتایاگیاہے کہ صنم ماروی امریکہ میں ہونے والے 17 شوزمیں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جس میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاربھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے۔ کینسرکے مریضوں کے لئے فنڈریزنگ میں حصہ لینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ صنم مارو ی نے بتایا میں نے اپنے نئے گیتوں پر کام شروع کر دیا ہے جن کی ریکارڈنگ محرم الحرام کے بعدکروں گی، فی الحال نغمات کی دھنیں تیارکی جارہی ہیں۔