سنجے دت نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے کوشاں

Last Updated On 04 September,2018 01:30 pm

اتراکھنڈ: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار سنجے دت اب نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لئے عملی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے سنجے نے بھارت کی 6 شمالی ریاستوں کی جانب سے شروع کی جانیوالی انسداد منشیات مہم چلانے کی پیشکش کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر اکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ روات کا کہنا ہے کہ نامور اداکار نے مہم کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھاسنجے دت شوٹنگ میں مصروف تھے جب میرا ان سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ان کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں منشیات کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب وہ اس مہم کا حصہ بن کر اس کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔