بیگم کلثوم نواز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:‌ اداکارہ زری شریف

Last Updated On 13 September,2018 11:10 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فلمسٹار زری شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وی بہادر خاتون تھیں اور انکی قربانیاں یاد رکھی جائیں‌ گی.

زری شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک نڈر اور بہادر خاتون تھیں ۔وہ جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف ڈٹ گئیں۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔