ممبئی: (روزنامہ دنیا) دپیکا اور پریانکا کے بعد اب بھارتی اداکار ٹائیگر شروف بھی ہالی وڈ میں انٹری کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب ٹائیگر شروف بھی ہالی وڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی وڈ پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر سے ملاقات کی اور فلم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی ہالی وڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گروور کے بیٹے سنجے گروور نے ہالی وڈ فلم کیلئے دیا جو ٹائیگر کے سکول کے دوست ہیں۔