ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 14روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے جس کے بعد اب بھی انہیں نالی کے ذریعے خوراک دی جارہی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلیپ کمار گزشتہ چند عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انہیں شدید نمونیا کی وجہ سے ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔