لاہور: (روزنامہ دنیا) راگا بوائز بینڈ امریکہ اور کینیڈا میں پرفارم کریگا۔ بینڈ کے گلوکار ولی حامد علی خان اور انعام علی خان اگلے ماہ امریکہ روانہ ہونگے۔
راگا بوائز بینڈ امریکہ اور کینیڈا میں پرفارم کریگا۔ بتایا گیا ہے کہ بینڈ کے گلوکار ولی حامدعلی خان، نایاب علی خان اور انعام علی خان 13 اکتوبر کو امریکہ روانہ ہونگے جہاں وہ ایک ماہ تک قیام کرینگے۔ ولی حامد کا کہنا تھا کہ ہمارا بینڈ ایک نئے گیت کی تیاری کر رہا ہے جسکی آڈیو ریکارڈنگ کے بعد ویڈیو بنائی جائیگی جسے دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کرینگے۔