جھانوی کپور کو رن بھومی میں ورون دھون کےمقابل کاسٹ کرنے کا امکان

Last Updated On 27 September,2018 12:21 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ فلم رن بھومی میں اداکار ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ جھانوی کپور کو کاسٹ کئے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی نئی فلم میں اداکار ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے لیکن عالیہ بھٹ کے مصروف شیڈول کے باعث اداکارہ جھانوی کپور کے کام کرنے کے زیادہ امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔