ممبئی: (روزنامہ دنیا) تنوشری دتہ کے والد نے بیٹی کیساتھ بدتمیزی کی کوشش پر خاموشی توڑ دی اور اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف مقدمے کا اندراج کرا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ کے والد تپن دتہ نے کہا اگر پولیس کارروائی کرتی تو نانا پاٹیکر اب تک سلاخوں کے پیچھے ہوتے، انھوں نے بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مبنیہ نانا پاٹیکر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔