ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزاکا کہنا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ اس فلم کی عکسبندی کے دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو میرے کیریئر میں بہت مدد کرے گا۔
دیا مرزا کا سنجو کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انھیں میاں بیوی کے رشتے سے متعلق حیران کن بات کا تجربہ ہوا۔ سنجے دت کا اپنی اہلیہ کو سب کچھ سچ سچ بتا دینا بہت اچھا لگا، غلطیاں تو سب کرتے ہیں لیکن ان کو مان لینا بڑے دل والے انسان کا ہی کام ہے۔ دیا کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی اہلیہ کا کردار نبھانا آسان نہیں تھا اس کیلئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑا۔