ممبئی: (روزنامہ دنیا ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کریں گی۔
- بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ورون دھون بھارتی ڈانسر کا کردار ادا کریں گے ، فلم کی عکس بندی جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں پربھودیوا، دھرمیش یلندے ،راگھیوجویال اور پونت پاٹھک شامل ہیں، فلم آئندہ سال 8نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔کترینہ کیف اپنی اس فلم کو لے کر کافی پر جوش نظر آتی ہیں ۔