سینئر اداکار ماجد جہانگیر بحریہ ٹائون ہسپتال لاہورمیں داخل

Last Updated On 27 October,2018 08:17 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکار ماجد جہانگیر اپنے علاج کیلئے بحریہ ٹائون ہسپتال لاہور میں داخل ہو گئے۔

سینئر اداکار ماجد جہانگیر اپنے کراچی جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔ وہ علاج کرانے کے بعد واپس کراچی جائینگے۔ماجد جہانگیر کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ میں جلد صحت یاب ہو کر فنی خدمات پیش کروں تاکہ مجھے روزگار مل جائے۔

یاد رہے کہ ماجد جہانگیر ضمنی انتخابات میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی انتخابی مہم چلانے کیلئے کراچی سے لاہور آئے تھے۔