فخرِعالم دنیا کا چکر مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی، گورنر سندھ کا خراج تحسین

Last Updated On 05 November,2018 09:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گلوکار فخر عالم ہوائی جہاز کے ذریعے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ مشن پرواز مکمل ہونے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم لہرانے پر فخر عالم کو صدر مملکت اور وزیراعظم کی طرف بھی مبارکباد دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گلوکار فخر عالم کو مشن پرواز مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ فخرعالم نے اپنے مشن کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا سے کیا اور 28 دن میں مشن مکمل کیا، اس طرح وہ پہلے پاکستانی بن گئے جنہوں نے ہوائی جہاز کے ذریعے دنیا کا چکر لگایا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں لہرانے پر فخر عالم کو صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فخر عالم نےسفر کی راہ میں آنے والی مشکلات کی پرواہ کئے بغیر مشن پرواز مکمل کیا اورقوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔