فرہاد ہمایوں برین ٹیومرکا شکار

Last Updated On 03 November,2018 09:53 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں نے انکشاف کیا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض کا شکار ہوگئے

موسیقار نے انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں 2 ہفتے قبل ہی پتہ چلا کہ وہ برین ٹیومر کا شکار ہیں ۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا ان کا خاندان اور ان کے مداح ہی ان کی طاقت ہیں، جن کی سپورٹ کی وجہ سے ہی وہ مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔فرہاد ہمایوں نے نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ صحت مند ہونے کے بعد ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اتریں گے ۔