لاہور: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروے وانسٹن جن پر متعدد خواتین اور اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا نشانہ بنانے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، ان پر ایک اور اداکارہ نے ہراسگی کا مقدمہ دائر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق دائر کئے گئے مقدمے میں پولینڈ کی سابق اداکارہ و ماڈل جین ڈوئے نے الزام عائد کیا کہ پروڈیوسر نے ان سے اس وقت تعلقات بنانے کا مطالبہ کیا تھا جب انکی عمر محض 16 سال تھی۔ ذرائع کے مطابق ہاروے پر ہالی وڈ کی متعدد اداکاراوں سمیت خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمات درج کروا رکھے ہیں جن کی عدالتوں میں سماعت جاری ہے۔