اداکارہ میرا کیخلاف نکاح کیس کی سماعت، سکینڈل کوئین کو نوٹس جاری

Last Updated On 01 November,2018 10:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت، لاہور کی عدالت میں میرا کے نکاح کیس کا ریکارڈ پیش، اسکینڈل کوئین کو نوٹسز جاری، عدالت نے جواب طلب کر لیا۔

لاہور کی کینٹ کچہری کے مجسٹریٹ ہدایت اللہ نے عتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں میرا کے نکاح کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا۔ عتیق الرحمان کے وکلاء نے عدالت میں فیملی کورٹ کا حکم نامہ بھی جمع کروایا۔ ٫

فیملی کورٹ پہلے ہی اپنے حکم نامے میں میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے اسکینڈل کوئین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ادکارہ میرا نے کپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا جبکہ ادکارہ میری بیوی بھی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کے کاروائی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے میرا سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔