لاہور: (دنیا نیوز) اسکینڈل کوئین ادکارہ میرا نے عتیق الرحمان کی بیوی ہونے سے انکار کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سکینڈل کوئین میرا نے عتیق الرحمان کے خلاف قانونی جنگ چھیڑ دی، ادکارہ میرا نے اپنے خلاف آنے والا فیملی عدالت کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چلینج کر دیا۔ سکینڈل کوئین نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، عتیق الرحمان نے جھوٹ بول کر فیملی عدالت کو بھی گمراہ کیا، میرا عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا۔
میرا نے مزید اپیل میں کہا کہ نکاح نامے کی تصاویرز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، شوٹنگ کے دوران عتیق الرحمان نے وہ تصاویرز بنائی۔ ادکارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔