پنجاب پولیس میں 143 ڈی ایس پیز کا تبادلہ

Last Updated On 03 November,2018 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، آئی جی پنجاب نے 143 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

غلام جعفر ڈی ایس پی سٹی سرگودھا، داؤد احمد ڈی ایس پی صدر سرگودھا، عاشق حسین ڈی ایس پی صدر مظفر گڑھ، عرفان بٹ کو ڈی ایس پی سمبڑیال تعینات کیا گیا۔

کامران اختر ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ، فخر بشیر ڈی ایس پی مصری شاہ، محمد ایاز ڈی ایس پی نواں کوٹ لاہور، جمشید اقبال ڈی ایس پی سول لائنز فیصل آباد، محمد ایاز ڈی ایس ٹیکسلا، انور سعید ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم صدر لاہور تعینات کئے گئے۔
 

Advertisement