لاہور: (دنیا نیوز) اینی میٹڈ فلم 'دی گرنچ' کا باکس آفس پر راج جاری ہے، پہلے ہفتے میں 7 کروڑ 80 لاکھ روپے کما لئے۔ گرنچ کی شاہی کتے کے ساتھ دوستی لوگوں کو پسند آ گئی۔
گرنچ اپنے شاہی کتے کے ساتھ غار میں رہتا ہے، ان کی زندگی کا دارومدار قریبی گاؤں کی کرسمس کی تقریبات پر ہے، گاؤں کے لوگ کرسمس کی چھٹیاں مناتے ہیں تو یہ دونوں بھی خوب مزے اڑاتے ہیں۔
پانچ کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر فلم بوہیمن راپسوڈے رہی۔