مبئی (روزنامہ دنیا) صباقمر اور عرفان خان کی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم نے اچھا خاصا بزنس کیا تھا جس کے بعد سے قیاس آرائیاں تھیں کہ اس فلم کا سیکوئل بھی بنایا جائیگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ فلمساز نے اس سلسلے میں عرفان خان سے لندن جاکر ملاقات بھی کی جو کینسر کے علاج کی غرض سے وہاں موجود تھے تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ فلمساز نے شاہ رخ خان اور کاجول کو ہندی میڈیم کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے ،یہ قیاس آرائیاں بھی ہورہی ہیں کہ فلم کے ابتدائی سکرپٹ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے ۔واضح رہے اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ عرفان خان فلم کے سیکوئل کیلئے واپس بھارت آئینگے اور سارہ علی خان ان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی تاہم اداکار نے اپنی خراب صحت کی بنا پر فلموں سے فی الوقت دوری اختیار کر رکھی ہے ۔