غلام محی الدین کو چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 19 December,2018 11:45 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب حکومت نے سینئر اداکار غلام محی الدین کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنانے کافیصلہ کر لیا۔

بتایاگیا ہے کہ محکمہ ثقافت پنجاب نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے جسکی منظوری کے بعد نیا فلم سنسر بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل شعیب بن عزیز بطور چیئرمین اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا تھا۔ اس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ انکی سمری وزیراعلیٰ ہائوس بھجوائی گئی ہے تاہم انکا کہنا تھا میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتاکہ یہ منظور ہو گی یانہیں، اگر مجھے یہ ذمہ داری ملی تو میری کوشش ہو گی کہ اسے احسن طریقے سے نبھائوں۔