پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، کئی شاہراہوں پر حدنگاہ انتہائی کم

Last Updated On 19 December,2018 12:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، میدانی علاقوں سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 11 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں دھند نے ہر منظر دھندلائے رکھا، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ ادھر موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں نے ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد بنا دیا، ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 11، قلات منفی 4، گلگت منفی 4، کوئٹہ منفی 6، لاہور 5، فیصل آباد 4، پشاور 4، مظفر آباد 4، اسلام آباد 6، گوجرانوالہ 5 اور کراچی میں درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی علاقوں میں شدید سردی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔