لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کی آسکر اکیڈمی کی جانب سے رواں برس 18 ستمبر کو فلم کیک کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے بھیجا گیا تھا۔
پاکستانی فلم کا مقابلہ دنیا کے 93 ممالک کی فلموں سے تھا۔اس کیٹیگری میں پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی، یورپی، افریقی، مشرق وسطیٰ اور امریکی ممالک کی جانب سے فلمیں بھجوائی گئی تھیں۔غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلم بھی شارٹ لسٹ نہ ہو سکی ۔ بھارت کی جانب سے ولیج راک سٹارز کو بھیجا گیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق آسکر اکیڈمی نے غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے مجموعی طور پر 9 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا ان میں کوئی بھی جنوبی ایشیا کے ملک کی فلم شامل نہیں۔غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں جن فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ان میں کولمبیا کی برڈ آف پسیج، ڈنمارک کی دی گلٹی، جرمنی کی نیور لک اوے ، جاپان کی شاپ لفٹرز، لبنان کی کیپرینم، میکسیکو کی روما، پولینڈ کی کولڈ وار اور جنوبی کوریا کی برننگ شامل ہیں۔ واضح رہے آسکر ایوارڈ کی تقریب آئندہ برس 24 فروری کو امریکہ میں منعقد ہوگی، اس بار ایوارڈ تقریب گزشتہ برس سے 2 ہفتے قبل منعقد کی جائیگی۔