شردھا کپورجھانسی کوئین کنگنا رناوت کے فلمی سفر کی مداح نکلیں

Last Updated On 20 December,2018 11:01 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اداکارہ کنگنا رناوت کے فلمی سفر کی مداح نکلیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے ٹویٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کنگنا رناوت کے فلم سفر کی مداح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کنگنا واضح طور پر اپنے ہی اصول بنا رہی ہیں جبکہ شردھا نے فلم مانیکرنیکا کی آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔