پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے دوسرے استقبالیے کی تصاویر وائرل

Last Updated On 20 December,2018 06:02 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکار نک جونز کے دوسرے استقبالیے کی شاندار تقریب ممبئی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی پریانکا چوپڑا جس طرح اپنی شادی اور پہلے استقبالیے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں بالکل اسی طرح وہ اورنک جونز اپنے دوسرے استقبالیے میں بھی حسین لگ رہے تھے۔ دونوں کی ولیمے کی تصاویرکا مداح بے صبری سے انتظارکررہے تھے جو منظرعام پرآتے ہی چھا گئی ہیں۔


تقریب میں پریانکا نے نامور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ جوڑا زیب تن کیا جبکہ نک جونس کورٹ پینٹ میں شاندار دکھائی دیے۔
ولیمے میں نک نے سرمئی رنگ کا کوٹ پینٹ جب کہ پریانکا نے نیلا رنگ کا بنارسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

پریانکا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔


اس سے قبل پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے پہلے استقبالیے کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔


پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر کو ہوا اور جودھپور کے تاریخی امید بھون پیلس ہوٹل میں شادی کی سنگیت کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

 رواں ماہ یکم اور 2 دسمبر کو مسیحی اور ہندو روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی پریانکا چوپڑا اورنک جونزنے اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

دونوں کی شادی کی تیسری استقبالیہ تقریب آج ہوگی جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات مدعو ہیں۔

کتنا خرچہ ہوا:
رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا لیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس شامل تھے۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگڑری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد تھا جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں بھی تھا۔
ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے پر  خرچہ ہوا جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے گئے۔

نک اور پریانکا کی پہلی ملاقات:

 

 

کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونزعمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے۔