ممبئی: (روزنامہ دنیا) دنگل سٹار فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کے بعد بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’’سلیوٹ‘‘ میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل فاطمہ ثنا شیخ کا نام زیرغور ہے۔ فلمساز فاطمہ کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں، ٹھگز آف ہندوستان فلم تو باکس آفس پر ناکام ہوگئی لیکن فلم میں فاطمہ ثنا شیخ کی پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا۔
ایسا پہلی بار نہیں کہ فاطمہ، شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گی بلکہ 17 سال قبل وہ فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کر چکی ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ بھاتی خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم سلیوٹ کے ہدایت کار و پروڈیوسرز مرکزی کردار کیلئے فاطمہ کے نام پر غور کر رہے ہیں۔ فاطمہ ثنا شیخ سے پہلے اداکارہ بھومی پانڈیکر کا نام بھی فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر لیا جا رہا تھا تاہم ان سب میں زیادہ فیورٹ فاطمہ ثنا ہی ہیں۔