ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ اور سابق بھارتی وزیر شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی مسلمان لڑکے ظہیر اقبال کے پیار میں کھو گئیں۔ چند روز قبل دبنگ خان کی سالگرہ تقریب میں اداکارہ کا سامنا بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والے ظہیر اقبال سے ہو گیا اور نہ جانے کون سی ادا سوناکشی کی بھا گئی کہ وہ ظہیر کو دل دے بیٹھیں۔
گزشتہ سال بالی وڈ سے وابستہ شخصیات کی شادیوں کی وجہ سے خاصی مقبول رہا۔ رنویر اور دپیکا، پریانکا کا نک جونس، نیہا دھوپیا اور انگید بیدی جبکہ سونم کپور بزنس مین آنند اہوجا سے بیاہی گئیں۔ اب نئے سال کی ابتدا میں ہی کئی نام ایک ساتھ جڑے دیکھے جارہے ہیں۔ معروف اداکار کارتیک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتوں کے خبریں زیر گردش تھیں کہ دوسری جانب دبنگ اداکارہ سوناکشی مسلمان لڑکے کو دل بیٹھنے کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا ان دنوں بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والے ظہیر اقبال کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔ ظہیر اقبال پہلے ہی سلومیاں کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں جنہیں بالی وڈ سلطان خود منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کے ہمراہ رومانس سے بھرپور فلم میں متعارف کرا رہے ہیں۔