(ویب ڈیسک) اداکار سیف علی خان نے واضح کیا ہے کہ وہ امتیاز علی کی فلم لو آج کل 2 میں سارہ علی کے والد کے طور پر کام نہیں کر رہے۔
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ہدایت کار امتیاز علی اپنی کامیاب فلم ’’لو آج کل‘‘ کے سیکوئل کا سکرپٹ تیار کررہے ہیں، جس میں انہوں نے سارہ علی خان اور سیف علی خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوں اس فلم میں بھی باپ اور بیٹی کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سیف علی خان نے کہا کہ "اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے"۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہوگا جبکہ اسے اگلے سال ریلیز کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔