کراچی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ کا ویلنٹائن ڈے پر مداحوں کیلئے خاص تحفہ، نئی فلم ‘‘ گلی بوائے’’ 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
زویا اختر کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ نے ممبئی کے انڈر گراؤنڈ ریپر سنگر مراد شیخ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انکے مد مقابل مقبول فنکارہ عالیہ بھٹ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ فلم کی کہانی دو محبت کرنے والے پریمیوں کے گرد گھومتی ہے جو منزل کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں، فلم میں ہیرو کے دل و دماغ پر ناکامی اور مایوسی چھائی ہے تاہم اچھے دنوں کی تلاش میں وہ مسلسل جستجو کرتا فلم کی کہانی آگے بڑھاتا ہے۔
رنویر اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم مداحوں کیلئے ویلنٹائن ڈے کے موقع پرسپیشل گفٹ ہے۔