پاکستانی فلموں کی عالمی معیار پر تشہیر خوش آئند قرار

Last Updated On 22 February,2019 10:44 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے کہا ہے کہ ملکی فلموں کی تشہیری مہم کو بین الاقوامی معیار کی طرز پر جاری رکھنا فلم انڈسٹری کے مستقبل و استحکام کیلئے خوش آئند امر ہے۔

گزشتہ روز فلم لال کبوتر کی تشہیری مہم کی ایک تقریب میں روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم چلے تھے ساتھ ساتھ کے بعد وقفہ اچھی کہانی اور کردار کے انتظار میں آیا ہے۔

انھوں نے فلم "لال کبوتر" کے حوالے سے کہا کہ نئی فلم میں لوگوں کو کراچی کے مسائل و سٹریٹ کرائم جیسے ایشوز نظر آئیں گے۔ تقریب میں فلم لال کبوتر کا ٹریلر بھی دکھایا گیا جو 22مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔