ہالی وڈ کامیڈی سے بھر پور فلم ’’الہ دین‘‘ کا ٹریلر جاری

Last Updated On 15 March,2019 11:48 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) 1992 میں ریلیز ہونے والی ڈزنی کی مشہور ترین کارٹون کہانی پر مبنی فلم ’’الہ دین‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ اس فلم کو 24 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کامیڈی سے بھرپور فلم میں کارٹونز کی جگہ بچوں کے پسندیدہ جن ’’جینی‘‘ کا کردار ول اسمتھ ادا کر رہے ہیں جبکہ پرنسز جیزمین کا کردار اداکارہ نائیومی سکاٹ ادا کر رہی ہیں اور الہ دین کا کردار بلی میگنیوسن نبھا رہے ہیں۔

24 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی میں کی گئی تبدیلیوں کو راز میں رکھا گیا ہے لیکن مداح پسندیدہ کرداروں کو کہانی میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ بڑی سکرین پر دیکھنے کیلئے خاصے پُر جوش ہیں۔

 

Advertisement