لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار شان نے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو ہر حال میں اپنا اعتماد نہیں کھونا چاہیے۔
حالیہ عرصے کے دوران اداکار شان پاکستانی اداکاروں کو مختلف نصیحتیں بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو اپنے رشتے کے احترام کا درس دریا تھا۔ تاہم اب بالی ووڈ کے کنگ خان کو بڑا مشورہ دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ خان نے کہا کہ ابھی اپنے اگلے پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اپنی اگلی فلم کے حوالے سے مجھے جو بھی فیصلہ کرنا ہو گا وہ میں آئندہ جون میں کروں گا۔ اس جواب سے لگ رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم زیرو کی ناکامی کے بعد فلموں کے چناؤ میں کافی محتاط ہو گئے ہیں
اسی پر اداکار شان نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک اداکار اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جذبہ اور اعتماد کھو دے تو پھر یہی جواب سامنے آتا ہے (جو آپ آج کل دے رہے ہیں)۔ آپ کی بھوک کبھی ختم نہیں ہونی چاہئے۔ کردار ایک اداکار کے اندر سے آتا ہے۔
When the actor loses confidence & his passion to show his craft .that’s the answer you get .the hunger should never die .follow All the great actors ,what they did after they became greats .. they challenged themselves with what they wanted to do..the role comes from inside.
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 18, 2019