لندن :(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ’یوکے ایشین فلم فیسٹیول‘ کا 21واں شو ہوا ،جس میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیپال سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستانی فلم ’پنکی میم صاحب‘ کو بہترین ایشین فلم 2019 کے ایوارڈ سے نوازا گیا، فلم کو یہ ایوارڈ آڈیئنس چوائس پر دیا گیا۔
فلم ‘ پنکی میم صاحب’ کی کہانی دبئی میں مقیم خاتون کے گرد گھومتی ہےجو چھوٹے گائوں سے آئی ہوتی ہے، فلمساز شازیہ علی خان کی یہ پہلی فیچرفلم ہےجو کہ گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کی گئی تھی۔
واضح رہے گزشتہ سال یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’کیک‘ کو ایوارڈ دیا گیا تھا۔