لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی درمیان ہونیوالی وٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آگئی ہے جس میں میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے بعد علی ظفر کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ میشا نے پیغام میں صاف لکھا ہے کہ 23 دسمبر 2017 کو پرفارمنس کے دوران ان کا بہترین وقت گزرا، انہوں نے علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
“When truth is hurled against falsehood, falsehood perishes, for falsehood is by its nature bound to perish.” Quran 17:81 https://t.co/QmheCQfh8V
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 2, 2019
میشا شفیع نے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ان کا پیغام صرف کنسرٹ پرفارمنس کے حوالے سے تھا۔