لاس اینجلس: (دنیا نیوز) سپر ہیروز نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا، اوینجرز اینڈ گیم 6 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر ہے۔
سپر ہیروز کی دنیا کو بچانے کے لیے جنگ، ہالی وڈ فلم اوینجرز اینڈ گیم کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ جاسوس مونسٹر پر بنی فلم "پوکیمون ڈیٹیکٹو پکاچو" اٹھاون ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آ گئی۔
اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم دی ہسل نے ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔