تفریح سے بھرپور فلمیں زرمبادلہ کمانے کا موقع دے سکتی ہیں: یاسر نواز

Last Updated On 20 May,2019 12:01 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے کہا ہے کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے رجحان کا فروغ خوش آئند ضرور ہے لیکن بعض اوقات اس سے نقصان بھی بہت ہو جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم رانگ نمبر 2 کے نئے گیت کی ریلیز کے موقع پر روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسرنواز نے کہا کہ تفریح سے بھر پور معیاری فلمیں ہی ہمیں زرمبادلہ کمانے کا موقع دے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم "رانگ نمبر" کے سیکوئل کی ہدایات یاسر نواز نے دی ہیں جسے
عید الفطر پر لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سنیمائوں کی زینت بنایا جائے گا۔ فلم کی پروموشن کے دوران لیڈ کاسٹ کی مختلف پلیٹ فارمز پر شائقین نے بھرپور پذیرائی کی ہے۔