لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں جاری اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کو ایک اور جھٹکا، اورنج ٹرین کے سول ورکس پر دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، مگر کام مکمل نہ ہوسکا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب حکومت اورنج ٹرین کا سول ورک مکمل کرنے میں ناکام ہو گئی، ٹھیکدار تاحال 100 فیصد سول ورک مکمل نہ کرسکے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ سے مزید وقت لینے کے لیے اپیل میں جانے کے لیے تیاری کرنے لگی ہے۔ سپریم کورٹ نے 20 مئی تک منصوبے کا سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔
2 رکنی بینچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن شامل تھے، حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبہ 93 اعشاریہ 5 فیصد مکمل ہوا ہے اورنج ٹرین کا سول ورکس اب اگست تک جا پہنچے گا۔