اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری فنانس کو طلب کر لیا۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا فنڈز کی وجہ سے منصوبے پر کام نہیں رکنا چاہیے۔
سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا پراجیکٹ کے راستے میں جو آئے اسے ٹریک کا حصہ بنا دیا جائے، تعمیراتی کمپنیاں ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گی تو پھر کہیں اور جائیں گی، منصوبے پر کام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھی بھیجا جاسکتا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کام نہ ہونے سے منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے، تعمیراتی کمپنیوں نے اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی۔