اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس نے کہا کہ منصوبہ لاہور کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، جس دن گڈی چلے گی ہمیں بھی بتائیں، ہم بھی اس کی سواری کریں گے۔
سماعت کے موقع پر ٹھیکیدار کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کام کے پیسے نہیں ملتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایل ڈی اے چیک سپریم کورٹ میں جمع کرا دے، ٹھیکیدار بینک گارنٹی جمع کروا کے چیک لے سکتے ہیں، ہم پراجیکٹ ڈائریکٹر سبطین فضل کے شکر گزار ہیں، ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ کام مکمل نہ ہونا عدالتی حکم کی عدم تعمیل سمجھی جائے گی۔
وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ چینی کمپنی انٹر فیس کا کام مکمل کرے گی تو ہم کام کریں گے۔ عدالت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت بدھ 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔