ڈالر کی اونچی پرواز،اورنج ٹرین منصوبہ 340 ارب روپے تک جا پہنچا

Last Updated On 17 May,2019 07:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اورنج لائن ٹرین منصوبہ بروقت مکمل نہ کرنے سے خزانے پر بوجھ بن گیا، پراجیکٹ 340ارب روپے تک جا پہنچا۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکومت کو 234 روز کا جرمانہ 15 ارب روپے تک جا پہنچا جو کہ ہر صورت ادا کرنا ہو گا۔ حکومت کو یومیہ تقریباً چھ کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کرنا پڑیں گے۔ خیال رہے کہ منصوبے کی لاگت 2015ء میں ایک کھرب 60 ارب 60 کروڑ روپے تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018ء میں ڈالر بڑھنے سے پراجیکٹ کی لاگت 224 ارب روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ تاخیر اور دیگر وجوہات کی بنا پر لاگت اب 340 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ کے مطابق منصوبہ 27 ماہ کے اندر جون 2018ء میں مکمل ہونا تھا۔ اب پنجاب حکومت نے اورنج لائن کی تکمیل کی نئی تاریخ جولائی 2019ء دے رکھی ہے۔
 

Advertisement