لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ جینفر لارنس کی منگنی کی انگوٹھی نے سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جینفر لارنس نے رواں سال فروری میں نیویارک آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر کوک مورونی سے منگنی کی جس میں ان کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کی انگوٹھی پہنائی گئی۔
وہ گزشتہ دنوں نیو جرسی میں ہونے والے 12ویں پولو کلاسک کی سالانہ تقریب میں بھی دکھائی دیں جس میں ان کی منگنی کی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔